psl ki tv production franchinse ke zimma

پی ایس ایل کے بقایا میچزکے شیڈول کا اعلان۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے ملتوی ہونے والے میچز کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جو نومبر میں کھیلے جائیں گے اور اس کیساتھ ہی ٹورنامنٹ کی فاتح اور رنراپ کو ملنے والی انعامی رقم کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز 17 مارچ کو ملتوی کردئیے گئے تھے جن کے دوبارہ انعقاد کا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق چاروں بقیہ میچز 14، 15اور 17 نومبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ 14 نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائر اور ایلمنٹر ون، ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے جبکہ اس کے اگلے روز ایلمنٹر ٹو اور پھر ایک روز آرام کے بعد فائنل میچ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل سیزن فائیو کی کل انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر مقرر ہے جس میں سے ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ پانچ لاکھ امریکی ڈالر دئیے جائیں گے جبکہ رنر اپ ٹیموں کیلئے 2 لاکھ امریکی ڈالر مقرر کئے گئے ہیں۔کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے باقی میچز میں کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق خدشہ ہے کہ ان مقابلوں میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی شرکت مشکل ہوگی لیکن کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آئیں گے۔ دوسری جانب باقی میچز کروانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے جنوبی افریقی کرکٹر کیمرون ڈیلپورٹ نے بھی اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں