american sahafi ne visa na karne ko challenge kardia

امریکی صحافی نے ویزہ توسیع نہ کرنے کو چیلنج کردیا۔۔

امریکی خاتون شہری سنتھیارچی نے وزارت داخلہ کا ویزا میں توسیع نہ دینے کا نوٹیفکیشن اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا,درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایاگیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سنتھیارچی نے وکیل عمران فیروز کے ذریعے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،سنتھیارچی کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کے باوجود وزارت داخلہ نے توسیع مستردکی ،عدالت سے استدعا ہے کہ وزارت داخلہ کو ورک ویزا میں توسیع کا حکم دیاجائے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں