twenty four news ki gaari par hamla

ٹوئنٹی فورنیوزکی بندش، ہائیکورٹ میں آج سماعت

لاہور ہائی کورٹ نے 24 چینل کی بندش اور ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پرسماعت  آج ہوگی۔۔عدالت نےدرخواست کوچیف جسٹس کے پاس بھیج دیا کہ وہ تمام درخواستوں کو یکجا کرکے کسی ایک جج کے پاس سماعت کے لیے لگانے کا حکم دیں۔ عدالت کو ہائیکورٹ آفس کی طرف سے بتایا گیا کہ چیف جسٹس نے تمام کیسوں کو یکجا کرنے کے لیے کوئی بنچ نہیں بنایا پیمرا کی طرف سے عدالت کو بتایا گیاکہ چینل کے خلاف متنازعہ پروگرام چلانےپرچارایف آئی آر ہوئی ہیں پیمرا کے وکیل نے کہا کہ چینل پر سنگین الزامات ہیں عدالت کے روبرو پیمرا کے وکیل حارث عظمت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا اور کہا کہ پیمرا اسلام آباد نے درخواست گزار کو طلبی کے نوٹس دیے ہیں ایسے میں درخواست گزار اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیمراکے نوٹس پر عمل درآمد معطل کرے۔معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا جائے کہ اسکو بھی پہلے سے زیر سماعت کیسوں کے ساتھ لگا دیا جائے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں