mir shakeel ka fard jurm se inkaar

میرشکیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں پھرتوسیع

ایڈیٹر انچیف جنگ، جیو ،دی نیوز میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو174روز ہو گئے۔ احتساب عدالت لاہور نے میر شکیل الرحمٰن کے خلاف جوہرٹاؤن اراضی کیس کی سماعت 17ستمبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔عدالت نے میر شکیل الرحمٰن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ۔ عدالت نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے روز قبضہ میں لی گئی اشیاء واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔احتساب عدالت کے جج اسد علی نے کیس کی سماعت کی ۔میر شکیل الرحمٰن کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ نیب نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے روز کیس سے متعلق فائلیں اور دیگر اشیاء قبضہ میں لیں۔انہیں واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 17ستمبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔واضح رہے میر شکیل الرحمٰن پرائیویٹ پراپرٹی کے 34سال پرانے کیس میں 172 روز سے قید میں ہیں۔ میر شکیل الرحمٰن نے 1986 میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 54 کنال پرائیویٹ پراپرٹی خریدی، اس خریداری کے حوالے سے نیب نے انہیں 5 مارچ کو طلب کیا، میرشکیل الرحمٰن نے اراضی کی تمام دستاویزات پیش کیں اور اپنا بیان بھی ریکارڈ کروایا۔نیب نے 12 مارچ کو دوبارہ بلایا، میر شکیل الرحمٰن انکوائری کے لیے پیش ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔آئینی اور قانونی ماہرین کے مطابق اراضی کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران اُن کی گرفتاری بلا جواز تھی کیونکہ نیب کا قانون کسی بزنس مین کی دوران انکوائری گرفتاری کی اجازت نہیں دیتا۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں