Sports journalist removed from PCB official group for asking questions

پی سی بی گلوبل میڈیا رائٹس بیچنے کو تیار۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گلوبل میڈیا رائٹس کی فروخت کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وسیع تجربہ اوراچھی ساکھ رکھنے والی کمپنیز کو ٹینڈرز کیلئے دستاویزات اورمزید تفصیلات ارسال کی جائیں گی۔ پی سی بی نے رواں سال نومبرسے مارچ 2023ءتک کے ٹی وی، ڈیجیٹل، ویب، موبائل اور آڈیو رائٹس فروخت کرنا ہیں۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بھارت، بنگلہ دیش، یو اے ای، سری لنکا، یورپی، امریکی اور افریقی ممالک سمیت دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ کی نشریات کے حقوق شامل ہیں، خواہشمند کمپنیز 16 ستمبر تک بذریعہ ای میل اظہاردلچسپی کی درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں