momal sheikh ki haan beti ki pedaish

مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش۔۔

اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام  علیہا نادر نواز رکھا گیا ہے۔ اداکارہ نے فیملی میں اضافے کی یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کرتے ہوئے دی۔انہوں نے لکھا کہ ’اللّٰہ کے فضل و کرم سے مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری نواز اور شیخ فیملی میں ایک ممبر کا اضافہ ہوا ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ میری بیٹی علیہا نادر نواز کا خیر مقدم کریں جس نے اس دنیا میں 20 اگست کو قدم رکھا۔ مومل شیخ نے مداحوں سے بیٹی سمیت پوری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔اداکارہ نے بتایا کہ اُن کا بڑا بھائی ابراہیم نادر نواز بھی بہن کی آمد پر خوش اور پرجوش ہے۔ مومل کو ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بڑی تعداد میں موصول ہورہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں