حیدرآباد میں ایک نیوز چینل کا رپورٹر منشیات فروشوں کا سرپرست بن گیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ حیدرآباد میں پبلک نیوز کا رپورٹر جو سماء سے بطور کیمرہ مین بھتہ خوری کا الزام ثابت ہونے پر نکالا گیا تھا اس نے صحافت کی آڑ میں پولیس کو بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے۔۔ اور ان دنوں حیدرآباد میں مین پڑی وچرس فروشوں کا سرپرست بنا ہوا ہے جو شہر میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں اور گٹگا فروشوں کو پولیس گرفتاری سے بچانے کی آڑ میں خوب بھتہ طلب کررہا ہے جس کی چند روز قبل ایک ویڈیو اور آڈیو بھی وائرل ہوئی تھی پپو کا کہنا ہے کہ پبلک نیوز کی انتظامیہ اپنے رپورٹر کی مشکوک حرکات کا نوٹس لیتے ہوئے ایکشن لے کیوں کہ کل کلاں وہ اگر وہ منشیات فروشی یا سرپرستی کے الزام میں قانون کے شکنجے میں آگیا توپھر یہ الزام مت لگائیگا کہ حق سچ کی آواز بلند کرنا جرم بن گیا رپورٹر کو انتقامی کارروائی کے طور گرفتار کیا گیا پپو کا دعوی ہے کہ اگر پبلک نیوز کی انتظامیہ کو اس پر یقین نہیں تو آزاد ذرائع سے تحقیقات کروالے سب سامنے آجائیگا۔۔

