نجی چینل سے وابستہ سینئر صحافی اور جامعہ کراچی میں تعینات ان کی ہمشیرہ کی جعلی ویڈیو بنا کر اور ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کا لوگو لگا کر اسے سوشل میڈیا پر ڈالنے کے حوالے سے سائبر کرائم کو تین مختلف درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس پر انکوائری نمبر 309/2020 درج کی گئی اور معاملے کی حساسیت کی بنیاد پر اب تین رکنی سی آئی ٹی (کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم) تشکیل دے دی گئی جس کے سربراہ سی سی ڈبلیو محمد احمد ضعیم اور ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل کراچی عبدالغفار اور ایس ائی فرحان علی بلال ہوں گے۔

Facebook Comments
