نائنٹی ٹو نیوز چینل اور اخبار میں ورکرز کی تنخواہوں میں بیس فیصد کٹ لگادیاگیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ چھبیس اور ستائیس اگست کو ملنے والی جولائی کی سیلری میں ورکرز کی سیلری میں جب کٹ لگا تو وہ حیرت زدہ رہ گئے کیوں کہ انہیں اس بارے میں پہلے سے کچھ بتایا بھی نہیں گیا تھا۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ سیلری میں کٹ لگانے کا کوئی پیمانہ مقرر نہیں کیاگیا۔۔ کراچی میں ایک ورکر کی ساڑھے سترہ ہزار سیلری تھی اس کی تنخواہ بھی ساڑھے تین ہزار روپے کاٹی گئی۔۔ اسی طرح دیگر کی تنخواہوں میں بھی آٹھ سے اسی ہزار کا کٹ لگایاگیا ہے۔۔سب سے زیادہ متاثر اخبار کے ورکرز ہوئے ہیں جن کا سیلری پیکیج پہلے ہی بہت کم ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ سیلری میں کٹ لگانے کے ساتھ ساتھ برطرفیوں کا عمل بھی جاری ہے۔۔۔نائنٹی ٹو نیوز میں ورکرز کے ساتھ کیا کچھ ہورہا ہے اس حوالے سے تفصیلی پوسٹ جلد شیئر کی جائے گی۔۔

