وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے اجتماعی اور انفرادی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی، امید ہے صحافیوں کی نئی باڈی اپنے پیشہ اور ساتھی صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے مثبت کردار ادا کرے گی اور حکومت اور صحافیوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات نے نیشنل پریس کلب کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب میں صحافیوں کی نمائندہ تنظیم کے انتخاب کا معیار بہت اعلیٰ ہے ،انہوں نے کہا کہ باہمی اعتماد اور عزت سے بہت سارے مشکل مسائل بھی حل ہو جایا کرتے ہیں، وزیر اطلاعات نے کہا کہ میرے والد احمد فراز مرحوم کیلئے عزت و احترام کے جذبات رکھنے پر صحافی برادری کا شکر گزار ہوں کوشش ہے کہ صحافی برادری کی امنگوں پر پورا اتروں ۔

