نائنٹی ٹونیوز فیصل آباد آفس میں بھی بڑی ہلچل ہورہی ہے بیورو چیف کو کام کرنے سے روک دیا گیا تو وہیں اخبار کے واحد رپورٹر کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گئی ہے پپو کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 92 نیوز کے مالکان کی جانب سے جمعرات کے روز لاہور میں ایک اہم میٹنگ کی گئی جس میں فیصل آباد کے ضلعی افسران اور پولیس کے اعلی افسران کے خلاف بے بنیاد خبریں لگانے کی تحقیقات کرتے ہوئے بیورو چیف کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ اخبار کے واحد رپورٹر کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں پپو کا کہنا ہے کہ مالکان کے فیصلے کے بعد روزنامہ 92 نیوز کے چیف ایڈیٹر کی جانب سے فیصل آباد آفس میں کال کرکے ٹی وی چینل اور اخبار کے تمام معاملات سینیئر ڈیسک انچارج کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے دوسری جانب پپو کا کہناہے کہ اس سے قبل بیورو چیف نے مالکان کو مس گائیڈ کرتے ہوئے ایڈیٹر، چیف رپورٹر، رپورٹرز، کیمرہ مین، نیوز ایڈیٹر فوٹو گرافر، ڈرائیور اور آفس بوائے کو بے روزگار کرچکا ہے۔۔
1
