psl ki tv production franchinse ke zimma

پی ایس ایل کے باقی میچز نومبر میں کرانے کا منصوبہ۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے باقی ماندہ چار میچز کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے جو نومبر میں کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے 4 میچز کیلئے ایک ونڈو پر کام جاری ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر میں زمبابوے کیخلاف سیریز کے فوری بعد یہ میچز کھیلے جائیں گے جن کیلئے 10، 11 اور 13 نومبر کی تاریخوں پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق زمبابوے کے خلاف مختصر دورانئے کی سیریز کے فوری بعد یہ میچز ہوں گے جن کیلئے بائیو سیکیور ماحول تیار کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مارچ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل فائیو کو ملتوی کردیا گیا تھا جس کے باعث تین پلے آف میچز اور فائنل کا انعقاد ہونا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں