جی ٹی وی کی انتظامیہ نے تمام اخلاقی اقدار کو پامال کرتے ہوئے اپنے دیرینہ کارکن ارسلان بیورو انچارج پشاور کو پہلے ڈیموٹ کرکے ایل این ای بنایا پھر کوئی پیشگی نوٹس دیئے بغیر صرف ایک واٹس ایپ میسج پر ملازمت سے برخاست کردیا،۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ارسلان گزشتہ دو سال سے مشکل حالات میں بیورو کو چلاتے رہے جبکہ اب حالات اچھے ہونے لگے تو تو ان کو مائنس کر دیا گیا کیا ان اچھے حالات میں پرانے اور مشکل میں ساتھ دینے والے ورکروں کو نکال دینا انصاف ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز جب اپنی خبر میں جی ٹی وی میں لابنگ اورسیاست کے حوالے سے کچھ اشارے دیئے تھے تو ہیڈآفس میں ورکرز کی اکثریت نے اس خبر کو نہ صرف سراہا بلکہ ایک دوسرے کو واٹس ایپ پر فاروڈ بھی کرتے رہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سوچنے کی بات ہے کہ جس بیورو آفس کی بنیاد ہی سازشوں پر رکھی جائے وہ دفاتر کتنی دیر چلیں گے۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ جی ٹی وی کے حوالے سے ابھی بہت کہانیاں ہیں جو ہم وقفے وقفے سے اپنے قارئین سے شیئر کرتے رہیں گے۔۔

