talk show gutter journalism qarar dedia

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کا عندیہ

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ثبوت فراہم کریں تو خواتین صحافیوں کو ہراساں کرنے والے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس کے دوران کیا۔قائمہ کمیٹی انسانی حقوق میں خواتین صحافیوں کو ہراساں کرنے کے معاملہ زیرِ بحث آیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے خواتین صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق لکھا گیا خط بھی پڑھ کر سنایا۔اس خط میں خواتین صحافیوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ہراسگی کے معاملے سے آگاہ کیا تھا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ میں بھی اس عمل کا شکار رہی ہوں، میں اور میری بیٹی اس کرب سے گزر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کسی بھی شعبے میں ہوں ان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے۔شیریں مزاری نے کہا کہ پی ٹی آئی خواتین صحافیوں کو ہراساں کرنے کے عمل کی مذمت کرتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی گالم گلوچ نہیں کی جاسکتی، تمام خواتین کو ان مشکلات کا سامنا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اس بارے اقدامات کرنے چاہئیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں