morning show ki khatoon anchor ke liye aezaaz

مارننگ شو کی خاتون اینکر کے لئے اعزاز۔۔

معروف کمپیئر سدرہ اقبال کو ایک اور کامیابی مل گئی، انہیں کراچی کے مقبول چیریٹی انڈس اسپتال کے یوتھ رضا کارانہ پروگرام ’آئی ہوپ‘ کی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔آئی ہوپ پروگرام کی لانچنگ تقریب نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈیجیٹل پروگرام کے طور پر منعقد ہوئی۔اس موقع پر سدرہ اقبال نے کہا کہ مجھے نوجوانوں کی رہنمائی کرنے کے لیے انڈس اسپتال کی بطور سفیر نمائندگی کرنے پر بے حد خوشی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس پروگرام کی بدولت بیرون ملک مقیم نوجوان پاکستانیوں کو رضاکارانہ طور پر اس پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دینے کےلیے پرجوش ہوں۔سدرہ اقبال نے مزید کہا کہ اس سے ہمیں مزید تقویت ملے گی، ایک امیدوار اور بحیثیت معاشرہ حقیقی اثرات کے حصول کے لئے ہماری صلاحیت کو جامع اور مستحکم بنائیں۔پروگرام ’پاور آف دی یوتھ ‘ پر براہ راست سیشن ہوا، جسے انڈس اسپتال کے آفیشل یوٹیوب اور فیس بک پلیٹ فارم پر نشر بھی کیا گیا۔اس اقدام کا مقصد پاکستان کی نوجوان نسل کی تربیت کرنا ہے کہ وہ فارغ اوقات میں ضرورت مندوں کی مدد کریں اور سب سے زیادہ کمزور افراد کی مدد کریں۔سفیر کی حیثیت سے سدرہ اقبال اپنے شریک سفیر اور نامور اداکار فواد خان کے ساتھ متحد ہوکر نوجوانوں کو مخیر منصوبے کے لئے معاونت کی ترغیب اور حوصلہ افزائی کریں گی۔

geo news 18 saal ka hogya
geo news 18 saal ka hogya
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں