mureed abbas qatal case maqtool ki bewa ka bayan qalam band

مریدعباس قتل کیس، اسلحہ ایکٹ مقدمہ بھی منتقل۔۔

اینکر مرید عباس کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کا مقدمہ بھی جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے سماعت کے دوران ملزم کے خلاف مقدمہ جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔مرید عباس کی بیوہ زارا عباس نے مقدمہ منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔عادل زمان کے پستول سے ملزم عاطف زمان نے مرید عباس کو قتل کیا تھا، ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

geo news 18 saal ka hogya
geo news 18 saal ka hogya
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں