masjid or mazaraat par film drama ki aks bandi par pabandi aaid

مساجد اور مزارات پر فلم، ڈرامہ کی عکس بندی پر پابندی عائد۔۔

محکمہ اوقاف پنجاب نے مسجدوزیرخان میں گانےکی عکسبندی کے معاملے کے بعد صوبہ بھر کی 435 وقف مساجد اور 544 وقف مزارات پر فلم اورڈرامہ کی عکسبندی پرپابندی عائدکردی ہے۔پابندی کااطلاق فوری ہوگا،اس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ کسی مسجد یا مزارپرسین فلمبند کیا گیا تو متعلقہ منیجر اور زونل ایڈمنسٹریٹرذمہ دار ہونگے۔اگرمحکمہ اوقاف کےزیرتحویل مسجدیامزارپرکوئی دستاویزی فلم بنانامقصودہوگی تواس کا سکرپٹ شعبہ مذہبی امور کو جمع کروایا جائے گااس کےبعدشعبہ مذہبی امورکی رائےاوربعدازاں منظوری کی صورت میں منیجراوقاف زونل ایڈمنسٹریٹر کی نگرانی میں دستاویزی فلم بنائی جا سکے گی۔

geo news 18 saal ka hogya
geo news 18 saal ka hogya

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں