maroof meezban 8 saal baad phir maa bangyin

مارننگ شو کی اینکر کی بہن پیا گھر سدھار گئی۔۔

میزبان و اداکارہ صنم  جنگ  کو چھوٹی بہن سونیا جنگ  کی شادی کے بعد یاد ستانے لگی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بہن کی شادی کی ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ پچھلا ہفتہ ان کی زندگی کا مصروف ترین ہفتہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ ہفتے بہت کچھ ہوا، اور اب آخر کار تمام کام سے فارغ ہوگئے ہیں تو آپ سب مداحوں کے ساتھ اس کی ایک جھلک شیئر کر کے آپ سب کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہوں گی۔صنم جنگ کا کہنا تھا کہ سونیا سب سے چھوٹی بہن ہے والد صاحب کو ہمشہ اس کی شادی کی فکر رہتی تھی تاہم اس کا رشتہ آگیا، اچھے لوگ تھے،  لڑکا سونیا کا کلاس فیلو تھا ۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم نے شادی کروا تو دی لیکن اب احساس ہورہا ہے ہم نے بہت جلدی کردی ہے کیونکہ وہ زیادہ تر گھر میں رہتی تھی اس لیے ہم سب اس کو بہت یاد رہے ہیں۔انہوں نے بہن کی نئی زندگی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں