قومی اسمبلی میں پیر کو سرکاری ٹی وی لائسنس فیس میں 65 روپے کے اضافے کی تجویز جو وفاقی کابینہ میں پیش کی گئی تھی، پر اپوزیشن کے ارکان نے شدید رد عمل کا اظہار کیا گوکہ وزیرمملکت علی محمد خان نے واضح کیا کہ کابینہ نے فیس 65روپے بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،پی پی پی دور میں فیس بڑھائی گئی تھی،اگر بڑھائی بھی جائے گی تو یہ ایک سو یونٹ استعمال کرنے ولوں کیلئے نہیں ہوگی ۔سرکاری ٹی وی کی فیس 65روپے کرنے کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے پیش کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ مہنگائی کے دور میں اتنی فیس یکدم بڑھا دینا کیا جائز ہے۔ پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ نے کہا کہ صارفین کیبل آپریٹرز کو الگ پیسے دے رہے ہیں اور اب سرکاری ٹی وی نے بھی لائسنس میں یکدم 65 روپے لینے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔
Facebook Comments
