ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصرجاوید رانا نے عدالتی حکم کے باوجودرحمان ملک کیخلاف بیان بازی پر سنتھیا رچی کو جواب کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔ اندراج مقدمہ کے درخواست گزار کو ایف آئی اے کی زیر التواء انکوائری میں شامل ہونیکی ہدایت کی گئی، رحمان ملک کی سینتھیا رچی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران طلبی کے باوجود سینتھیا رچی یا ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے سینتھیا رچی کو دوبارہ نوٹس جاری کر کے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیااور سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
Facebook Comments
