فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کیلئے اس کی نقل تیار کر لی ہے جسے ‘’ریلز’’ کا نام دیا گیا ہے۔اس ایپ کو گزشتہ سال نومبر میں متعارف کرایا گیا تھا۔ تاہم یہ صرف برازیل کے صارفین کو ہی میسر تھی، مگر اب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے بیان کو سامنے رکھتے ہوئے انسٹاگرام نے اسے دنیا بھر میں متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے صارفین کے لیے یہ نیا ٹول آئندہ چند دنوں یا ہفتوں میں دستیاب ہوگا۔ریلز ایپ کے ذریعے صارفین ٹک ٹاک کی طرح ہی 15 سیکنڈ کی ویڈیوز پوسٹ کر سکیں گے۔ صارفین کو ریلز تک براہ راست انسٹاگرام کیمرا سے رسائی حاصل ہوسکے گی اور اس کا آپشن نیچے موجود ہوگا۔فیس بک کے مطابق انسٹاگرام ریلز کے لیے متعدد ایڈیٹنگ ٹولز بشمول ٹیونز اور اے آر ایفیکٹس کی کیٹلاگ متعارف کرائی جارہی ہے۔ دوسری طرف امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود مشہور چینی ایپ ٹک ٹاک خریدنے کیلئے گفتگو جاری رہے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دو روز قبل دی جانے والی دھمکی کے بعد مائیکرو سافٹ کا ٹک ٹاک خریدنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا تھا۔کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کی باتیں سودے بازی کے حربوں کا حصہ ہے تاکہ مائیکروسافٹ اس معاہدے میں بہتر شرائط حاصل کر سکے۔ خیال رہے کہ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک اہم بیان میں کہا تھا کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دیں گے۔ادھر ٹِک ٹاک نے مائیکروسافٹ کیساتھ ممکنہ سودے پر کوئی بیان جاری کرنے بات کرنے سے گریز کیا ہے تاہم ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ ہم افواہوں اور قیاس آرائیوں پر بات کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

