14 august se qabal theater khulwane ki koshish

14 اگست سے قبل تھیٹر کھلوانے کی کوششیں۔۔

پنجاب کے  وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، انکی مشکلات کا حل ہماری ذمہ داری ہے، 14 اگست سے قبل تھیٹرز کھلوانے کی پوری کوشش کروں گا۔میاں اسلم اقبال سے چیئرمین پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر تھیٹر ایسوسی ایشن قیصر ثناء ﷲ خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفد نے آرٹسٹوں کی معاشی مشکلات سے آگاہ کیا اور اپیل کی کہ محرم کی آمد سے قبل تھیٹر کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کے لیے روزی کما سکیں۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تھیٹرز کھولنے کا معاملہ این سی او سی کے اجلاس میں رکھوں گا، قوی امید ہے کہ این سی او سی کے اجلاس سے مثبت خبر آئے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں