senate se sahafio ka walk out 398

صحافی قتل، صحافیوں کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ۔۔

بارکھان بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صحافی انور جان کے قتل کے خلاف صحافیوں نے سینیٹ اجلاس سے واک آئوٹ کیا ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چیف وہپ سجاد حسین طوری کو صحافیوں کو منانے کے لئے پریس لائونج میں بھیجا جہاں صدر پی آر اے بہزاد سلیمی نے انہیں بتایا پی آراے کو انور جان کے قتل پر سخت تشویش ہے۔ پی آراے بارکھان میں صحافی انور جان کے قتل کی شدید مذمت کرتی ہے۔ انور جان کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کرکے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ چیئرمین سینٹ نے فوری طور پر چیف سیکرٹری بلوچستان سے معاملہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں