امریکی صحافی سنتھیا رچی نے سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی، سابق وزیرداخلہ رحمان ملک سمیت پی پی کے نو رہنماؤں کے خلاف ڈھائی سو ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔۔انہوں نے یہ نوٹس اپنے وکیل عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے بھجوایا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دائر کیں، سوشل میڈیا پر تضحیک کی اور دھمکیاں دیں، پیپلزپارٹی کی قیادت قومی اخبارات میں معافی مانگیں اور 250 ارب روپے ہرجانے کی رقم ادا کریں۔نوٹس میں بطور ہرجانہ سندھ کے عوام کے لیے ایک چیئرٹی فنڈ کے قیام کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جس سے سندھ کے غریب عوام کی رہائش خوراک اور تعلیم کے لیے اقدامات اٹھانے کا کہا گیا ہے۔

Facebook Comments
