media par jaarhaana hikmat amli apnane ka faisla

ڈیجیٹل میڈیا سیل میں تعیناتیوں کی منظوری ۔۔

وزیر اعظم نے وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل میڈیا سیل میں تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراطلا عات شبلی فراز کی زیرصدارت سلیکشن کمیٹی نے ان امیدواروں کے انٹر ویو زکئے ۔ وزیر اعظم کی منظوری اور ہائرنگ کا پراسیس مکمل ہونےکے بعد با ضابطہ نو ٹیفیکیشن کیلئے کیس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطا بق ا یم پی ٹو میں ایک,ایم پی تھری پے اسکیل میں 5تعیناتیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ایم پی ٹو گریڈ 21اور ایم پی تھری کی تعیناتیاں گریڈ 20 کے برابر ہوں گی۔عمران غزالی کو ایم پی ٹو میں تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔محمد مزمل حسن, عثمان بن ظہیر, شہباز خان ،نعیم احمد یاسین, سعیدہ دھنک ہاشمی کو ایم پی تھری اسکیل میں تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں 12 سے زائد افراد کو فکس سیلری پر تعینات کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں تعیناتیاں وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد کی سفارش پر کی گئی ہیں جو اس ونگ کو فعال کرنا چاہتے ہیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں