media samet har shobay mein tarbiyat ahem hai

میڈیا ہاؤسز کو ایک ہفتے میں واجبات دینے کا حکم۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتا یا کہ وزیرِ اعظم نے موجودہ دورمیں حکومت کی جانب سے دیے گئے اشتہارات کی مد میں میڈیا کے بقایا جات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگیوں کا عمل فوری طور پر مکمل کیا جائے ۔ وزیر اعظم نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں بقایا جات کی ادائیگیوں کو یقینی بنا کر کابینہ کو رپورٹ پیش کی جائے۔ شبلی فراز نے کہا کہ وزارت اطلاعات کو دوسری وزارتوں سے جیسے ہی فنڈز ملتے ہیں بقایا جات ادا کر دیئے جائینگے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں