teen saal baad pemra council of complaints punjab faal

پیمرا کی انڈین مواد کے خلاف کارروائیاں ۔۔

چیئرمین پیمرا کےاحکامات کے مطابق پیمرا فیلڈ سٹاف کی صوبہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں انڈین چینلز کی ترسیل کے خلاف کارروائیاں بھر پور انداز میں جاری ہیں. سیکڑوں غیرقانونی ریسیورز،ٹرانسمیٹر، سی پی یو، نوڈز،یو ایس بی، اڈیولیٹرز قبضے میں لے لیے گئے ہیں. چیئرمین پیمرا نے فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ ملک سے غیر قانونی انڈین چینلزکی نشریات / مواد کا مکمل خاتمہ کیا جائے جو کہ ہماری سماجی، ثقافتی اور مذہبی اقدار کیلئے تباہ کُن ہیں. کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ریجنل جنرل مینجرز کی زیر نگرانی پیمرا کے تمام علاقائی دفاتر بشمول اسلام آباد، لاہور، کراچی، سکھر، حیدرآباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد، پشاور نارتھ، پشاورساؤتھ، کوئٹہ اور گلگت بلتستان روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے علاقوں میں کیبل آپریٹرز کے کنٹرول رومز کا تفصیلی معائنہ کر رہے ہیں۔ پیمرا کے علاقائی دفاتر کی ٹیموں نے مختلف کیبل ٹی وی نیٹ ورکس پر چلائے جانے والے غیر قانونی انڈین چینلز، کی نشریات کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے ان چینلز کی ترسیل کو فوری طور پر بند کروانے کے ساتھ ساتھ ان میں استعمال ہونے والے غیر قانونی آلات کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ مزید برآں ایسے تمام کیبل آپریٹرز جو اس غیر قانونی کام میں ملوث پائے گئے ہیں ان کو قانون کے مطابق شوکاز نوٹسسز جاری کرنے کے ساتھ سات دن میں ذاتی شنوائی کا موقع دینے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو کہ جرمانہ ، لائسنس معطلی یا منسوخی ہوسکتی ہے۔پیمرا کی انفورسمنٹ ٹیموں نے پیمرا قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث کیبل ٹی وی آپریٹرز سے مجموعی طور پر 650 غیر قانونی ریسیورز، 25ٹرانسمیٹرز 4سی ڈی پلیرز، 15سی پی یو، 3نوڈز، 12یو ایس بی، 5ماڈیولیٹرز قبضے میں لے لیے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں