sahafion par firing ki muzammat karte hein

بلاول بھٹو کو صحافی قتل کیس میں شامل تفتیش کا مطالبہ۔۔

نوشہرو فیروز کے علاقے محراب پور میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر عزیز میمن کے قتل کا معاملہ، مقتول صحافی کے ورثاء کی درخواست پر ڈی آئی جی بے نظیر آباد مظہرنواز شیخ نے ایس ایس پی شہید نظیر آباد تنویر حسین تنیو کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔دوسری طرف  پنجاب کے  وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو عزیز میمن کے قتل میں شامل تفتیش کیا جائے،بینظیرقتل میں مشرف نامزدہوسکتےہیں توعزیز میمن قتل میں بلاول کیوں نہیں، صحافی عزیز نے برملا اظہار کیا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ بلاول بھٹو کو عزیز میمن کے قتل میں شامل تفتیش کیا جائے۔دریں اثنا پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کہا ہے کہ صحافی عزیز میمن کے قتل میں فیاض چوہان کو بھی شامل تفتیش کرنا چاہیے کیونکہ عزیز میمن نے ان سے بھی رابطہ کیا تھا،بلاول بھٹونے عزیز میمن کے قتل میں ہر قسم کی انکوائری کی پیش کش کی۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اطلاعات فیاض چوہان اور پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں