chairman ITNA ki tainaati keliye aik maah ki mohlat

آزادی اظہاررائے پر قدغن نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی ایم کارکنان کی ضمانت سے متعلق دائر درخواستیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی طرف سے مقدمہ ختم کرنے کے بیان پر نمٹا تے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ امید کرتے ہیں حکومت آزادی اظہار رائے پر قدغن نہیں لگائے گی ، جو کچھ آج بھارت میں ہو رہا ہے وہ یہاں نہیں ہو گا۔احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو اجازت لیں، نہ ملے تو عدالتیں موجود ہیں، آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنائینگے۔ پیر کو سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات ، ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید ، ایس پی سٹی سرفراز احمد ورک ، اے ایس پی عقیلہ اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیازاللہ خان نیازی عدالت پیش ہوئے۔۔ اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے عدالت کو بتایا کہ فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی ایم اور عوامی ورکرز پارٹی کے خلاف مقدمہ ختم کر دیں۔۔ چیف جسٹس  اطہر من اللہ نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کے بیان کے بعد تمام درخواستیں غیر موثر ہو گئی ہیں ، اگر آپ کو احتجاج کرنے سے روکا جائے تو آپ متاثرہ ہونگے پھر عدالت آ سکتے ہیں۔ عدالت امید کرتی ہے کہ اب حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی حقوق کو مدنظر رکھے گی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عوامی ورکرز پارٹی کے رہنمائوں و کارکنان سے کہا کہ اگر آپکو روکا جائے تو دوبارہ یہاں آ سکتے ہیں، آپ تو پرامن مظاہرین ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں