سوشل میڈیاکی ریگولیشن، عملدرآمد رپورٹ طلب۔۔

لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے رولز پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے منیر احمد ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے رولز کی منظوری دے دی ہے،رولز میں تمام سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کو پاکستان میں رجسٹرڈ کرنے اور انکے دفاتر کھولنے کا بھی کہا گیا ہے۔ عدالت پی ٹی اے کو سوشل میڈیا رولز 2020ء اور سائبر کرائم ایکٹ پر عملدرآمد کرنے اور وزارت داخلہ کو توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے کیخلاف فلٹرز لگانے کا حکم دے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں