noon league hukoomat mein geo faide mein raha

‎جیونیوز میں ہڑتال کا چھٹا روز۔۔ ایکشن کمیٹی آج نیا پلان تیارکرے گی۔۔

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر جیو نیوز انتظامیہ کی مسلسل وعدہ خلافیوں اور ہٹ دھرمی پر جیو نیوز کی ورکرز کمیٹی نے اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور پیر 17 فروری کو بھی صبح آٹھ بجے سے شام 4 بجے تک کام چھوڑ ہڑتال کی جائے گی ۔ ورکرز کمیٹی کے ایک اجلاس میں طے پایا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا کیونکہ انتظامیہ نہ صرف ہر ماہ ایک تنخواہ دینے کے وعدے سے پھر چکی ہے۔ بلکہ اُس وعدے سے بھی پھر چکی ہے کہ جنوری میں کلیئر ہونے والے ایک لاکھ تک کی تنخواہ کے بیک لاگ کو دوبارہ بڑھنے نہیں دیا جائے گا۔ ورکرز کمیٹی یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ منگل کو ہوئے مذاکرات میں انتظامیہ نے تنخواہوں کی ادائیگی کا جو نیا شیڈول دیا ہے وہ ورکرز کو کسی صورت قبول نہیں۔ ہفتے 17 فروری سے صبح آٹھ بجے سے 4 بجے تک بیوروز، او ایس آر ڈیسک اور اسپورٹس ڈیسک سے کوئی ٹکر یا خبر فائل نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کوئی فوٹیج آن ایئر کے لیے بھیجی جائے گی۔ ورکرز کمیٹی پیر کو اپنے اجلاس میں آئندہ کے احتجاج کا لائحہ عمل ترتیب دے گی۔۔
How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں