geo supper psl transmission ki taiyyarian

جیوسپر پر پی ایس ایل ٹرانسمیشن کی تیاریاں۔۔

پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ ”پاکستان سوپر لیگ“ کے پانچویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 20فروری سے ہوگا لیکن پاکستان کے سب سے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ نے کرکٹ کا جوش و خروش دوبالا کرنے کیلئے ”پی ایس ایل 2020 “ کی دھماکے دار ٹرانسمیشن کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ کرکٹ کے سپر ایکشن سے پہلے ”جیو سوپر“ کی اس خصوصی نشریات میں ناظرین ہر دِن کرکٹ کی دُنیا کی ہر چھوٹی اور بڑی خبر میں کچھ نیا دیکھیں گے۔ ٹرانسمیشن کے دوران ”اسکور اسپیشل“ پیر سے جمعہ شام 7 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔ پیر سے بدھ کی شب 8 بجکر پانچ منٹ پر ”چائے ڈھابا پر “ کے عنوان سے تیار کئے گئے پروگرام میں گرما گرم چائے کے ساتھ نامور شخصیات سے ملاقات ہوگی۔ ”سوپر اسپیشل“ میں رات10 بجکر 5منٹ پر کرکٹ ماہرین کی سب سے بڑی ٹیم ناظرین کے سامنے ”اپنی رائے“ کا اظہار کرے گی۔ جمعرات تا ہفتہ شب 8بجکر5 منٹ پر پروگرام ”اسپیڈ ٹیسٹ“ میں کرکٹ کے کچھ دلچسپ سوالات اور ان کے جواب کرکٹ کے شائقین کے ساتھ دکھائے جائیں گے۔ ”پبلک ٹاک“ شب 10 بجکر5منٹ پر اور پی ایس ایل 2019 کے یادگار مقابلوں کی ہائی لائٹس روزانہ شام 6 بجکر5منٹ پر دکھائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ دستاویزی فلم، روڈ شوز اور بہت کچھ اس ٹرانسمیشن کا حصہ ہوگا۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں