psl ki tv production franchinse ke zimma

پی ایس ایل میچز میں پہلی بار اردو کمنٹری کا اعلان۔۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کمنٹری اردو زبان میں نشر کی جائے گی ۔پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا جن میں رمیز راجہ، بازید خان، وقار یونس اور عروج ممتاز اردو میں کمنٹری کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق کھلاڑیوں پر مشتمل یہ کمنٹری پینل ناظرین کو میچ کے دوران ہر اننگز میں پانچ اوورز تک اردو میں کمنٹری فراہم کریں گے، جو مقامی چینلز پر نشر ہوگی۔نیدر لینڈز کے ڈرک نینس، جنوبی افریقا کے ایچ ڈی ایکرمین، انگلینڈ کے مارک بچر اور ڈومینک کارک پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے۔ ڈینی موریسن، مائیکل سلیٹر، ایلن ونکنز اور جونٹی روڈز بھی پینل میں شامل ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں