3rd Heart Attack in Geo News Workers

جیو کے ملازمین میں  تیسرا ہارٹ اٹیک۔۔

ایک بار پھر جیونیوز میں تین ماہ کی تنخواہ کا بیک لاگ ہے، طوفانی مہنگائی میں تنخواہ سے محروم ملازمین کی مثال مرے پر سو دُرے کی ہے، یہ حال ہے پاکستان کے نمبر ون چینل جیو نیوز کا جس کے ہیڈ آفس میں چھ ماہ کے دوران تیسرے افسر کو دل کا دورہ پڑا اور اس بار 38 سالہ سینئر پروڈیوسر جان کی بازی ہار گئے، اس سے قبل او ایس آر ہیڈ یعقوب ہارون اور ایم ڈی اظہر عباس بھی ہارٹ اٹیک کا شکار ہوکر اسپتال میں ایڈمٹ رہ چکے، خوش قسمتی سے ان کی زندگی بچ گئی، مگر کامران فاروقی جانبر نہ ہوسکے، پپو کے مطابق جیو نیوز کے اکثر ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی تاخیر اور کئی ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر کامران فاروقی بہت پریشان تھے اور تقریباً روزانہ ہی ساتھی ملازمین سے پوچھتے تھے کہ تنخواہوں کا مسئلہ کب حل ہوگا، کب تنخواہ ریگولر آنا شروع ہوگی، مرحوم کامران فاروقی کی تین کمسن بیٹیاں ہیں، اب دیکھنا یہ  ہے کہ  جیو کے مالکان ان بچیوں کی کفالت کیلئے کیا اقدام کرتے ہیں، ساتھ ہی یہ بھی کہ مزید کتنے ملازمین کو ہارٹ اٹیک ہونے کے بعد تنخواہیں ریگولر ہوں گی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں