لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن  کے الیکشن کا اعلان۔۔

لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس میں اتفاق رائے سے عبوری آئین کی منظوری ، رکنیت سازی کی منظوری اور 24 اپریل 2026 بروز جمعہ کو الیکشن کروانے کی منظوری دے دی گئی۔ لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا جنرل کونسل اجلاس 16 اپریل بروز جمعہ  دوپہر ساڑھے تین بجے ایسوسی ایشن کے آفس میں کنونیئر سلیمان سعادت خان صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔اجلاس میں لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا 10 آرٹیکلز پر مشتمل عبوری آئین پیش کیا گیا جس پر معزز اراکین کی اکثریت نے تفصیلی اظہار خیال کیا اس کے بعد عبوری آئین کو معزز اراکین کی اکثریت نے ہاتھ اٹھاکر منظور کرلیا ۔جنرل کونسل اجلاس میں ایسوسی ایشن کے 41 ارکان کی رکنیت سازی کی منظوری دی گئی ، جنرل کونسل کی اکثریت نے 24 اپریل 2026 بروز جمعہ کو ایسوسی ایشن کے الیکشن کروانے کی منظوری دی گئی۔۔ اجلاس میں معزز اراکین کی اکثریت نے قرار داد کے زریعے ایسوسی ایشن کے قیام سے اب تک احسن انداز میں اپنی خدمات پیش کرنے والے تمام اراکین عبوری کمیٹی کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔اجلاس کے اختتام پر معزز رکن الطاف چنا کے بھائی کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں