کراچی پریس کلب میں ایم ڈی اے اسکیم ون کے الاٹیز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکین کی جانب سے صحافیوں کی دی جانے والے پلاٹس کی آبادکاری کے ممکنہ حل پر بات کی گئی۔۔تجویز پیش کی گئی کہ پلاٹس کے ڈویلپمنٹ چارجز ختم کرنے کے لئے کراچی پریس کلب کی سطح پر وزیر بلدیات سے ملاقات کرکے اسے نوٹی فائی کیاجائے ۔کراچی پریس کلب ایم ڈی اے اسکیم ون کے الاٹیز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے اور نوٹی فائی کرئے ۔ایم ڈی اے اسکیم ون کے سیکٹر 12 میں جہاں صحافیوں کو پلاٹ الاٹ ہیں وہاں چار دیواری تعمیر کرنے کی درخواست کی جائے ۔انفرا اسٹریکچر کی بحالی کے لیے بجٹ مختص کیا جائے ۔کراچی پریس کلب کی جانب سے “وزیر اعظم کی آسان گھر قرضہ اسکیم” میں صحافیوں کے لئے مکانات تعمیر کرانے کے قرضہ اسکیم میں شامل کیا جائے۔
Facebook Comments
