youtube ka ishtehaar naa dekne wale ke khilaf karrawai ka aelan

یوٹیوب کا صارفین کیلئے نیا دلچسپ آپشن متعارف۔۔

یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پرایک نیا اور دلچسپ آپشن پیش کیا ہے جس کے تحت صارفین کے سامنے ’نیوٹویو‘ آپشن کے تحت ان کی پسند پرمبنی چینل سامنے آئیں گے جنہوں نے انہیں دیکھا اور سبسکرائب نہیں کیا ہوگا۔اگرچہ اس کا بنیادی مقصد ناظرین کو تادیر ویڈیو دکھانا ہے لیکن اس کی مدد سے نئے یوٹیوبر کو نئے صارفین کی تلاش میں مدد دینا بھی ہے۔ New to you آپشن کے تحت کئی ویب سائٹ نے اس کے اسکرین شاٹ شامل کیے ہیں۔ یوٹیوب ایپ کے ’ایکسپلور‘ کے تحت یہ آپشن سامنے آئے گا۔ اسے چھونے پر ویڈیوز کی ایک فہرست کھل جائے گی جو ان کی لگی بندھی ویڈیوز تجاویز سے ہٹ کر ہوں گی اور اس طرح وہ اپنے دائرے سے باہر بھی مفید ویڈیو کے متعلق جان سکیں گے۔یوٹیوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایکسپلور آپشن کے تحت مختلف موضوعات مثلاً گیمنگ، حسن و جمال اسپورٹس وغیرہ میں ٹرینڈنگ یا نیا مواد ظاہر ہوتا ہے۔ لیکن یہ ان کی ذاتی پسند پر نہیں ہوتا تاہم نئے آپشن کی بدولت اب صارفین اپنے پسند کی مزید ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔ ساتھ ہی وہ اسی ویڈیوز کے بارے میں بھی جان سکیں گے جو ان سے بہت پرے موجود ہیں اور انہیں صارف نے اب تک نہیں دیکھا ہے۔یوٹیوب کی نئی سہولت کی بدولت صارفین اپنی اپنی دلچسپی کی نئی ویڈیوزاوربالکل نئے چینلز سے متعارف ہوسکیں گے۔ اس طرح یہ آپشن صارفین اور یوٹیوبر دونوں کے لیے ہی بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن اس بات کا انحصار یوٹیوب کے الگورتھم پر ہے۔ اس میں کی ورڈ سرچ، ویڈیو دیکھنے کی عادات اور روابط کی بنا پر ویڈیو دیکھنے کے رحجانات پر بھی ہوگا۔ اگر صارفین اسے بہتر پاتے ہیں تو یہ یوٹیوب کی جیت ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں