ab whatsapp internet kek bagher chalega

واٹس ایپ ، تین نئے فیچرز پر کام شروع۔۔

دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول موبائل ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے تین نئے اور شاندار فیچرز پر کام شروع کردیا ہے۔واٹس ایپ کی اپڈیٹ اور فیچرز پر نظر رکھنے والے ادارے ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کی سہولت کے لیے نئے آپشنز یا فیچرز کی آزمائش کررہی ہے، جو پہلے مرحلے میں بیٹا ورژن والے صارفین استعمال کرسکیں گے۔واٹس ایپ میں ’لاسٹ سین‘ کا آپشن استعمال کرنے سے واٹس ایپ کانٹیکٹ میں موجود تمام لوگوں کو یہ نہیں پتا چلتا کہ وہ کب ’آف لائن‘ ہوئے یا آخری بار کب آن لائن تھے، لیکن اب ایسے فیچر پر کام ہورہا ہے جس کے تحت آپ اپنی مرضی کے خاص نمبروں کے لیے اس آپشن کو کھول سکیں گے۔جس طرح فیس بک پوسٹ یا کسی کمنٹ پر ایموجیز کا ری ایکشن ہوتا ہے اسی طرح اب واٹس ایپ صارفین کو بھی یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے جس کے تحت وہ پیغامات پر ای ایکٹ (ردعمل) دے سکیں گے۔پیغام رسانی کی ایپ کے صارفین مستقبل میں واٹس ایپ پر براہ راست انسٹاگرام کے ’ریلز‘ دیکھ سکیں گے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں