khabardaar whatsapp muattil ya band bhi ho sakta hai

واٹس ایپ پر دو جی بی فائل شیئر ہوسکے گی۔۔

پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ آئے روز اپنے صارفین کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے نت نئے فیچرز میں اضافہ کرتی رہتی ہے، اسی تناظر میں ایک اور انقلابی فیچر پر کام جاری ہے جس کے بعد صارفین 2 جی بی تک کی فائلیں شئیر کرسکیں گے۔واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ  ڈبلیو اے بیٹا انفو  کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن واٹس ایپ واٹس ایپ 2 جی بی سائز تک کی بڑی فائلیں بھیجنے کی صلاحیت کی جانچ کر رہی ہے، میسجنگ سروس ارجنٹائن میں ایک محدود پیمانے پر جانچ کے طور پر اس فیچر کو چلا رہی ہے، جس سے ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن پر منتخب صارفین کو 2 جی بی تک کی فائلیں شیئر کرنے کی اجازت دی رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے کام کرے گا، لیکن چونکہ یہ بیٹا ٹیسٹرز کی ایک مخصوص تعداد تک محدود ہے، اس لیے کوالیفائنگ کے درست معیار کے بارے میں کہنا مشکل ہے۔میسجنگ پلیٹ فارم میں فی الحال 100 ایم بی سائز فائل ٹرانسفر تک محدود ہے۔اس وقت ٹیلی گرام ہی ایسی پیغام رسانی کی ایپلی کیشن ہے جو کہ صارفین کو 2 جی بی سائز تک بڑی فائلیں شیئر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں