waqt news salary after 70 days

وقت نیوزمیں 70 دن بعد تنخواہ۔۔۔

چیف جسٹس پاکستان کے ازخود نوٹس لینے کے بعد میڈیا مالکان نے تنخواہوں میں تاخیر کو معمول بنالیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ چند ایک میڈیا گروپس کو چھوڑ کر نوے فیصد سے زائد چینلز اپنے ملازمین کو تنخواہوں میں رُلا رہے ہیں۔۔ ٹائم پہ تنخواہ دینے کا تصور ختم ہوتا جارہا ہے جس میڈیا چینل کی جب مرضی تنخواہ دیتا ہے، اگر کوئی ملازم تنخواہ کا غلطی سے پوچھ بھی لے اسے فائر کردیاجاتا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ وقت نیوز میں چیف جسٹس کے ازخود نوٹس سے پہلے وقت پہ تنخواہ ملا کرتی تھی لیکن اب اس کا بھی برا حال ہے۔۔ مئی کی تنخواہ ملازمین کو نوجولائی کو دی گئی ہے یعنی پورے ستر روز بعد۔۔اور ابھی تک جون کی سیلری کا کوئی سین نظر نہیں آرہا۔۔۔پپو کے مطابق وقت نیوز کے ملازمین کا رمضان المبارک اور عید بھی تنخواہ کے انتظار میں گزری لیکن وقت نیوز کی انتظامیہ کی غیرت بالکل نہیں جاگی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں