khabardaar whatsapp muattil ya band bhi ho sakta hai

وائس نوٹس کا اب اسٹیٹس لگایاجاسکے گا۔۔

واٹس ایپ نے ایک حیرت انگیز فیچر پر کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت صارفین اب اپنے وائس نوٹس صرف چیٹس میں نہیں بلکہ سٹیٹس پر بھی لگا سکیں گے۔واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق ایپ نے اب آئی فون صارفین کیلئے بھی وائس نوٹ سٹیٹس پر لگانے کے فیچر پر کام شروع کر دیا۔اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ فیچر جلد متعارف کرائے گا تاہم کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ویب بیٹا انفو نے اسی حوالے سے ایک سکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ اس فیچر کو کیسے استعمال کیا جائے گا۔سکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وائس نوٹ کو بالکل عام اسٹیٹس کی طرح ہی لگایا جائے گا، ساتھ میں ٹیکسٹ بھی لکھا جا سکے گا۔اس کے علاوہ یہ پوری طرح صارف کی مرضی پر ہوگا کہ وہ کس کے ساتھ وائس نوٹ والا اسٹیٹس شیئر کرنا چاہتا ہے۔ابتدائی طور پر واٹس ایپ صارفین 60 سیکنڈز یعنی ایک منٹ کا وائس نوٹ اسٹیٹس پر لگاسکیں گے بعد میں اس کے دورانیے میں اضافہ بھی ممکن ہے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں