violence on public news workers

پبلک نیوزکے ورکرز سے سرعام غنڈہ گردی۔۔

پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹ اور آل پاکستان نیوزپیپرایمپلاز کنفیڈریشن( ایپنک)  کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر مسلح افراد کی جانب سے پبلک نیوز ٹی وی کے ڈرائیور اور کیمرہ مین پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ پاکستان  فیڈرل یونین اف جرنلسٹ  کے صدر رانا عظیم  سیکرٹری جنرل جی ایم جمالی اور ایپنک کے مرکزی چیرمین اکرام بخاری اور  سیکرٹری جنرل  شکیل یامین کانگا نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ روز ڈبل کیبن گاڑی پر سوار مسلح افراد نے پبلک نیوز کی گاڑی میں بیٹھے میڈیا کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ریڈ زون میں پولیس یہ تماشا دیکھتی رہی انہوں نے کہا کہ ڈبل کیبن گاڑی عنیقہ سیکیورٹی ایجنسی کی تھی جس میں مسلح افراد سوار تھی جنہوں نے میڈیا ورکرز کے ساتھ سر عام غنڈہ گردی کی۔ پی ایف یو جے / ایپنک  نا صرف اس واقعے کی مذمت کرتی ہے بلکہ سندھ حکومت اور کراچی پولیس سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہے۔ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کو نہ  روکا گیا تو پی ایف یو جے اور ایپنک مل کر ملک گیر  احتجاج کی کال دے گی ۔دریں اثنا کے یو جے دستور نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ  واقعہ میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے گرفتار کئیں جائیں ۔  کے یوجے دستور کے صدر طارق ابوالحسن، سیکریٹر حامد الرحمن اور اراکین مجلس عاملہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحیثت صحافی تنظیم کے یوجے اس طرح کے واقعات کی ماضی میں بھی مذمت کرتی رہی ہے اور ہم آج نہ صرف اس واقعہ کے مذمت کرتےہیں بلکہ حکومت سے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کرتے ہیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں