imran khan mafi nai mangenge

عمران خان معافی نہیں مانگیں گے، انصار عباسی۔۔

اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان اور تحریک انصاف کیلئے اب بھی مذاکرات کے دروازے بند ہی رکھے ہوئے ہیں لیکن معافی تلافی کی گنجائش اب بھی باقی ہے۔ اور معافی تلافی کیلئے عمران خان اور تحریک انصاف کو کیا کرنا ہے یہ بھی فوج کے ترجمان نے بتا دیا۔سینئر صحافی و تجزیہ کار  انصار عباسی نے “جنگ ” میں شائع ہونیوالے اپنے کالم “کیا عمران خان معافی مانگیں گے؟” میں تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے ۔کالم میں انصار عباسی نے لکھا کہ  فوجی ترجمان کی طرف سے پریس کانفرنس میں اظہار کیا گیا اُسی کی توقع تھی۔ پاک فوج کے ترجمان نے تحریک انصاف سے مذاکرات کی تجاویز کو مکمل طور پر رد کر دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا لازم ہے ورنہ ایک اور 9 مئی ہو سکتا ہے۔ فوجی ترجمان نے عمران خان اور تحریک انصاف کا نام لیے بغیر اُنہیں سیاسی انتشاری ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کیلئے صرف ایک رستہ ہے کہ وہ عوام کے سامنے صدق دل سے معافی مانگیں، نفرت کی سیاست کو ختم کریں اور ملک اور عوام کی بہتری کیلئے تعمیری سیاست کریں۔ کالم  کے آخر میں انصار عباسی نے  لکھا کہ اب سوال یہ ہے کہ کیا عمران خان 9 مئی کے حوالے سے ذمہ داری قبول کریں گے اور سرعام معافی مانگیں گے تو یہ بھی مجھے ممکن نظر نہیں آتا۔ عمران خان جو ایک بار کہہ چکے کہ 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اُن کی رینجرز کی طرف سے گرفتاری کے ردعمل میں تحریک انصاف کے وکررز نے اپنا ردعمل دیا، اب اس بیانیہ کو لے کر چل رہے ہیں کہ 9 مئی ایک فالس فلیگ آپریشن تھا یعنی فوج کی طرف سے خود کیا گیا تاکہ تحریک انصاف کو کچلا جا سکے۔ عمران خان اور تحریک انصاف کی مقبولیت اپنی جگہ لیکن ان کی سیاست اب ایک بند گلی میں ہے۔ جن سے یہ بات کرنا چاہ رہے ہیں اُن پر ہر قسم کے الزامات بھی لگا رہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں