tiktok par taweel videos bohot jald mumkin

ٹک ٹاک نے خوشخبری سنادی۔۔

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے ویڈیوز کا دورانیہ بڑھا کر تین منٹ تک کردیا۔ٹک ٹاک کے پراڈکٹ منیجر ڈریو کرچوف کے مطابق ویڈیوز کا دورانیہ تین منٹ کرنے سے دنیا بھر میں ٹک ٹاک کے ایک ارب صارفین کو فائدہ ہوگا۔ پہلے ویڈیوز کا دورانیہ ایک منٹ تک تھا تاہم اگلے ہفتے سے دنیا بھر میں صارفین تین منٹ کی ویڈیوز بنا سکیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک نے یہ فیصلہ اپنے حریفوں کا مقابلہ کرنے کیلئے کیا ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں سنیک ویڈیو اور یوٹیوب سمیت دیگر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشنز ٹک ٹاک کو ٹکر دے رہی ہیں۔ دریں اثناسندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا اور پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دیا۔ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف پی ٹی اے کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی اے نے 30 جون کو ٹک ٹاک کو ملک بھر میں بند کر دیا تھا۔ عدالت نے پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں بھی جلد نمٹانے کا حکم دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے 28 جون کو ٹک ٹاک معطل کرنے کا حکم دیا تھا، پی ٹی اے نے حکم امتناعی واپس لینے کی استدعا کی تھی اور حکام نے عدالت کو بتایا کہ ایپ سے متعلق شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کردیں گے۔اس پر عدالت نے کیس کی سماعت 5 جولائی تک کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ 28 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک ایپلیکیشن فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔علاوہ ازیں فاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لینا خوش آئند ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں فواد چوہدری کا کہناتھا کہ خوشی ہے کہ سندہ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، دنیا میں اس وقت ٹیکنالوجی کی جنگ چل رہی ہے اور کمپنیاں ایک دوسرے کے خلاف پراپیگنڈا کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ریگولیٹری ادارے اور جج صاحبان کو اس لڑائی سے علیحدہ رہنا چاہئے اور جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرے اسے خوش آمدیدکہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں