ten advertisements shut down on tv channels

ٹی وی چینلز پر 10 اشتہارات بند۔۔

سیاست میں غلیظ زبان، گالم گلوچ اور بے ہودہ الزامات پر الیکشن کمیشن نے نجی ٹی وی چینلز پرچلنے والے 10 اشتہارات بند کروا دئیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو طلب کرکے ان کی توجہ بعض چینلز پر غلیظ اور بے ہودہ اشتہارات کی جانب مبذول کرائی جو ضابطہ اخلاق کی صریحاً خلاف ورزی کے زمرے میں آتے تھے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پیمرا نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 10 اشتہارات روک دئیے ہیں۔ اس حوالے سے تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں