tankhuahon wajubaat ka masla ab tak hal na ho saka

تنخواہوں، واجبات کا مسئلہ ابتک حل نہ ہوسکا۔۔

نیوز ون میں تنخواہوں اور واجبات کا مسئلہ اب تک حل نہ ہوسکا۔ پپو کا کہنا ہے کہ نیوز ون کی فروخت کے حوالے سے معاملات بھی آگے نہیں بڑھ سکے ہیں، پپو کا کہنا ہے کہ ہیڈآفس کراچی سے لاہور ٹرانسفر پر اختلافات ہیں لیکن چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے خریدار ڈاؤن پے منٹ کم کررہے ہیں اور ٹیک اوور کا مطالبہ کررہے ہیں اگر ہم نئے خریدار کے کہنے پر چلیں تو ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں رہے گا۔ پپو کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی ورکر کو مارچ کی سیلری نہیں ملی، فروری کی سیلری ایک لاکھ تک والوں کو دی گئی ہے اس سے اوپر کی تنخواہ والے اب تک محروم ہیں جنوری کی ادائیگی کردی گئی ہے لیکن تنخواہوں کے بیک لاک کب دئیے جائیں گے کسی کو کچھ نہیں پتہ۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ  نئے خریدار نئے ہیڈآفس میں نئی مشینری اور نئی ہائرنگ بھی کرنا چاہ رہے ہیں لیکن پرانے ورکرز کا مستقبل کیا ہوگا ان کے واجبات کب تک ملیں گے اور کون دے گا راوی اس بارے میں پراسرار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ نیوز ون کی انتظامیہ اب الٹا ورکرز پر احسان جتارہی ہے کہ کسی کو نوکری سے نہیں نکالا یعنی ورکرز اپنے واجبات نہ مانگیں اور معاملہ اسی طرح چلتا رہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں