puj ka labour day par simenar ka ineqad 226

پی یوجے کا لیبرڈے پر سیمینار کا انعقاد۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام عالمی لیبر ڈے کی مناسبت سے  ؓمحنت کش کا عالمی دن“ کے عنوان سے ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام بڑی ٹریڈ یونین کے صدر و سیکرٹریز نے شرکت کی جن میں واپڈا ۔ ایل ڈی اے ۔ ٹیپا ۔ ایپکا ۔ پی ایچ اے ۔ ایکساٸز اینڈ ٹیکسیشن ۔ ایریگیشن ۔ نرسنگ ۔ ہیلتھ ۔ ایجوکیشن ۔ لیبر ونگ پی ایم ایل این ۔ ٹریڈ یونین آف پاکستان ۔ واسا۔ ایپکا لایو اسٹاک ۔ہایڈروپاور ۔ہوٹل میجنمنٹ یونین شامل تھے۔ سیمنار میں طے کیا گیا کہ مزدوروں کے حقوق کی جنگ سب ملکر لڑیں گے ایک کا مسلہ سب کا مسلہ ہوگا جبکہ اشرافیہ اور مالکان سے مزدور کے حق کےلیے ایک پر حملہ سب پر حملہ ہوا کرے گا  ۔ اس نمائندہ  اجلاس میں طے کیا گیا کہ اس مشترکہ ٹریڈ  یونین کا اجلاس ہر ماہ کرایا جاۓ گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں