Star Asia Shutdown

اسٹارایشیا بھی بند ہوگیا

سیون نیوز کی بندش کا شورابھی تھما نہیں، لاہور کا ایک اور چینل اسٹارایشیا بھی بند ہوگیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ پہلے تنخواہیں نہ ملنے پر کیمرہ مینوں نے اسائنمنٹ پر جانا اور کوریج کرنا چھوڑدیا تھا، لیکن اب تو چینل بھی سیٹلائٹ سے غائب ہوگیا ، یہ چینل کیبل اور ڈش پر نہیں آرہا۔۔ صرف ویب سائیٹ پہ ہی گزاراکررہے ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے، اسٹارایشیا کی انتظامیہ نے اپنے ورکرز سے کہا ہے کہ سیٹلائٹ تبدیل کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے چینل کی نشریات آن ائر نہیں۔۔ اسٹاف کو چینل کی اچانک بندش کے بعد اپنی رکی ہوئی تنخواہوں اور واجبات کی زیادہ فکر لاحق ہوگئی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں