seven news owner bail accepted

سیون نیوزکے مالک کی ضمانت منظور۔۔۔

اسلام آباد میں ایف آئی اے کی عدالت نے سیون نیوز کے مالک آصف ہاشمی کے خلاف ڈی ایچ اے غیرقانونی  تعمیرات کے حوالے سے درخواست ضمانت منظور کرلی۔۔اسپیشل جج سینٹرل محمد رفیق نے کیس کی سماعت کی۔۔ ایف آئی اے حکام نے الزام لگایاتھا کہ  آصف ہاشمی کے خلاف ڈی ایچ اے میں غیرقانونی ٹھیکہ اور امدادی رقوم میں خوردبرد کےالزامات ثابت ہوئے۔۔ آصف ہاشمی نے بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈی ایچ اے میں 20 کوٹھیوں کی تعمیر کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر دیا۔۔آصف ہاشمی کی ضمانت کے بعد کارکنان نے خوشی میں کیک  بھی کاٹا ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں