senior anchor talat hussain fired from geo news

سینئر اینکر طلعت حسین جیونیوز سے فارغ؟؟

سینئر اینکر طلعت حسین جیونیوزپہ اپنا ٹاک شو نیاپاکستان اب نہیں کررہے ۔۔ سوشل میڈیا پر انہیں جیونیوز سے فارغ کئے جانے کی خبریں گرم ہیں لیکن خود طلعت حسین نے سوشل ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ۔۔نیاپاکستان کا شو نہیں ہوگا۔۔ میرے کچھ معاملات جب تک جیونیوز سے کلیئر نہیں ہونگے اس وقت تک آن ائر نہیں آؤنگا۔۔طلعت حسین کا مزید کہنا ہے کہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے بغیر صحافت بے معنی ہے۔۔ طلعت حسین  کے ٹوئیٹ کے بعد سینئر صحافی شاہین صہبائی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے پاس طلعت حسین کو نکالے جانے کی کوئی اطلاع نہیں لیکن اگر ایسا ہوا ہے تو یہ دوسری بار ہوگا جب طلعت حسین کو جنگ گروپ نے نکالا۔۔ اس سے پہلے میں نے فروری دوہزار ایک میں طلعت حسین کو نکالا تھا کیونکہ وہ بغیر کسی کنٹریکٹ اور اپائٹنمنٹ لیٹر کے انگریزی اخبار دا نیوز راولپنڈی کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر بنے ہوئے تھے۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں